16 مارچ، 2026، 4:40 PM

ابوظہبی کے الظفرہ ایئر بیس کا مرکزی اسلحہ ڈپو تباہ، امریکی فوجی فرار

ابوظہبی کے الظفرہ ایئر بیس کا مرکزی اسلحہ ڈپو تباہ، امریکی فوجی فرار

ایران کی سپاہ پاسداران نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بحریہ نے ابوظہبی کے الظفرہ ایئر بیس کے مرکزی اسلحہ ڈپو پر ایک وسیع اور فیصلہ کن آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں شدید دھماکے ہوئے اور امریکی فوجیوں کو بیس خالی کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ نمبر 41 میں بتایا گیا ہے کہ:  

سپاہ پاسداران کی بحریہ نے آج صبح ایک دقیق اور فیصلہ کن آپریشن میں الظفرہ ایئر بیس کے مرکزی اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا، جو کہ امریکی دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ایئر بیس پر شدید نوعیت کے متعدد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں بیس کو خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، امریکی دہشت گردوں کو اپنی جنگی طیاروں کو اس بیس سے نکال کر ملک کے اندرونی علاقوں میں موجود دیگر اڈوں پر منتقل کرنا پڑا۔

News ID 1938543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha